دبئی ،27؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کی اسٹار بلے باز ہرمن پریت کور کو آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹوئنٹی 20 الیون کا کپتان منتخب کیا گیا جس میں اوپنر اسمرتی مندانہ اور لیگ اسپنر پونم یادو بھی شامل ہیں۔اتوار کو ختم ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔آسٹریلیا نے ورلڈ ٹی 20 کا خطاب جیتا۔آخری الیون میں انگلینڈ کی تین، آسٹریلیا کی دو اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی بھی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ٹیم اس طرح ہے: ۔ ایلسا ہیلی (آسٹریلیا)، اسمرتی مندانہ (ہندوستان)، ایمی جونز (انگلینڈ، وکٹ کیپر)، ہرمن پریت کور (ہندوستان، کپتان)، ڈیانڈرا ڈوٹن (ویسٹ انڈیز)، جویریا خان (پاکستان)، ایلسے پیری (آسٹریلیا)، لیگ کاسپیریک(نیوزی لینڈ)، انیا شربسولے (انگلینڈ)، کرسٹی گورڈن (انگلینڈ)، پونم یادو (ہندوستان)، 12 ویں کھلاڑی: جہان آرا عالم (بنگلہ دیش)۔